کراچی میں افغان ڈکیت گروپ گرفتار


کراچی:  شہر قائد میں لوٹ مارکرنے والے افغان ڈکیت گروپ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق تھانہ مبینہ ٹاؤن کی حدود سے چاررکنی افغان ڈکیت گروپ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گروپ کیے دو کارندے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق افغان ڈکیت گروپ کے کارندے غیرقانونی طورپر پاکستان میں مقیم ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز، اسلحہ اور نقدی بھی برآمد کرلی ہے۔

پولیس کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان سے جعلی ’مہاجر کارڈز‘ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چار رکنی افغانی ڈکیت گروپ نے ابتدائی تفتیش میں گلشن اقبال، شاہراہ فیصل، سپر ہائی وے اور صفورا گوٹھ سمیت اطراف کے علاقوں میں لوٹ مار کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے تسلیم کیا ہے کہ وہ سہراب گوٹھ اور ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے اطراف بھی لوٹ مارکی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق افغانی ڈکیت گروپ کے گرفتار کارندوں نے کارسوار فیملیز سے بھی لوٹ مار کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کو ملزمان کے خلاف درج 17 مقدمات کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے۔


متعلقہ خبریں