سربراہ پاک فضائیہ کی نائب سعودی وزیر دفاع سے ملاقات


اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے سعودی عرب کے نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیش سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ سعودی وزارت دفاع کے دورے پرگئے۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اس وقت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ  نے سعودی قیادت کا پاکستان اوراس کی دفاعی افواج کی اعانت پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں معزز شخصیات نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، علاقائی استحکام  سمیت دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے مابین بالخصوص تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقہ کار پربھی گفتگو کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے جنرل (اسٹاف) فیاد بن حامد بن رغاد الروالی چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی سعودی عرب آرمڈ فورسز کے دفتر میں ملاقات کی۔


متعلقہ خبریں