ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، گردوں کی مریضہ جاں بحق، اہلخانہ کا احتجاج


نواب شاہ: پیپلزمیڈیکل اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث گردوں کے عارضے میں مبتلا 50 سالہ خاتون خالدہ جاں بحق ہوگئی۔

مریضہ کے اہل خانہ کا ڈاکٹروں کے خلاف میڈیکل تھری وارڈ میں احتجاج کے دوران کہنا تھا کہ اس واقعے کا نوٹس لیا جائے، غفلت اور لاپرواہی میں ملوث ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں پرغفلت کا الزام لگا دیا۔

اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 50 سالہ مریضہ خالدہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی۔ مریضہ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

ایک ہزار بستر پر مشتمل پیپلز میڈیکل اسپتال میں مریض نرسنگ اسٹاف کی ہڑتال کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ نرسنگ اسٹاف کی جانب سے مطالبات کے حق میں تین روز سے ہڑتال جاری ہے۔ نرسنگ اسٹاف نے تمام وارڈوں میں ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

ڈاکٹروں نے اسپتال میں کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس طلب کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں