کوہلی تیز ترین دس ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے


دہلی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز دو سو پانچویں میچ میں حاصل کیا۔

ویرات کوہلی اس سنگ میل تک پہنچنے والے بھارت کے پانچویں جبکہ دنیا کے تیرہویں بلے باز ہیں۔

ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین دس ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اس سے قبل بھارت ہی کے سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے259  میچوں میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ کوہلی نے 54 اننگز قبل ہی یہ اعزاز حاصل کرلیا۔

وہ عرصے کے حساب سے بھی اتنے رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز ہیں۔ ویرات کوہلی نے اپنے ڈیبیو کے  دس سال اور  سرسٹھ دن بعد یہ کارنامہ انجام دیا۔

بھارت کے وشاکہ پٹنم کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 157 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ یہ بھارتی کپتان کی اس فارمیٹ کی 37ویں سنچری تھی۔  اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں وہ 140 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے۔

اگست کے مہینے میں کوہلی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں تیز ترین 6000 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔


متعلقہ خبریں