لاکھوں پاکستانیوں نے یو این مشنز میں حصہ لیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

فوجی افسران کا 2 دن کی تنخواہیں ڈیم کی تعمیر کیلئے وقف کرنے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے 73 ویں یوم تاسیس پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اقوام متحدہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ  پاکستان کے دو لاکھ سے زائد جوانوں نے اقوام متحدہ کے 46 مشنز میں حصہ لیا، عالمی امن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے 156 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اقوام متحدہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے مشن برائے انسانیت میں پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا اور پاکستان کی اقوام متحدہ کے لیے جد وجہد پر روشنی ڈالی۔


متعلقہ خبریں