ریاض اور انقرہ میں کوئی اختلاف نہیں ہوگا، محمد بن سلمان

سعودی عرب: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گھر بیٹے کی ولادت

فائل فوٹو۔–


ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے قتل کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی صحافی کے قتل کا کوئی جواز نہیں تھا۔

دارالحکومت ریاض میں منعقد بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقع کے حقائق سامنے لانے کے لیے ترکی سے تعاون کررہے ہیں۔

انہوں  نے دعویٰ کیا کہ شاہ سلمان اور رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ریاض اورانقرہ میں کوئی اختلاف نہیں ہوگا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یقین دہانی کرائی کہ جمال خاشقجی کیس میں ملوث تمام ملزمان کو سزا دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قتل کیس میں فراہمی انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار اور سعودی نژاد امریکی رہائشی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔

سعودی صحافی کی گمشدگی کے بعد ترکی کا مؤقف سامنے آیا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ خاشقجی کو مار دیا گیا ہے لیکن سعودی عرب نے ترکی کے موقف کی تردید کی تھی۔


متعلقہ خبریں