ابوظہبی میں انتہائی تیز ٹرانسپورٹ سسٹم پر کام کا آغاز

ابوظہابی میں انتہائی تیز ٹرانسپورٹ سسٹم پر کام شروع|humnews.pk

دبئی: بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک امریکی کمپنی نے ابوظہبی میں انتہائی تیز تیرین ہائپر لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرزکے مطابقہائپر لوپ میں مقناطیس کواستعمال کیا جاتا ہے جس کا مقصد مسافروں کو 750 میل فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کرانا ہے کیونکہ  بغیر ہوا والی ٹیوب میں اس قسم کا ماحول پیدا کیا جاسکتا ہے جس میں اتنی تیز رفتارٹرانسپورٹ چل سکے۔

خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ابھی تک کمرشل بنیادوں پر استعمال نہیں ہوئی ہے در اصل یہ موجودہ ریل انفراسٹرکچر کی جگہ استعمال ہوگی۔

امریکی ہائپر لوپ ٹرانسپورٹیشن ٹیکنالوجیزنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیزائن اور انجینئرنگ کمپنی دارال ہانداساہ نے اس امریکی کاروبار میں سرمایہ کاری کی ہے اور یہ ہی کمپنی اس منصوبے میں  اصل تخلیق کار ہوگی۔
ہائپر لوپ ٹرانسپورٹیشن ٹیکنالوجیز نے منصوبے کا معاہدہ ابوظہی کی ایک ریاستی کمپنی الدار پراپرٹیز سے کیا تھا۔ اپریل میں کیے گئے اس معاہدے کے تحت دس کلومیٹر کا ٹریک دبئی کی سرحد پر بنایا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں