پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500سے زائد پوانٹس کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرا ت کے روز کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

جمعرات کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بدھ کے روز کے زبردست تیزی کے رجحان کو آج بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔  کاروبار کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 421 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا، اس کے بعد انڈیکس نیچے آیا لیکن جلد ہی مارکیٹ میں تیزی غالب آگئی۔

وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران برادر ملک کی جانب سے پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکج کے اعلان نے پاکستان کی فنانشل مارکیٹ پر بہت ہی مثبت اثر ڈالا ہے۔ بازار حصص میں سرمایہ کاروں نے سعودی بیل آؤٹ پیکج پر بہت مثبت ردعمل دیا۔

جمعرات کے روز کاروبار کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ 787 پوانٹس کے اضافہ کے بعد 40058 کی سطح تک بھی گئی۔  اس دوران مارکیٹ نے 40000 پوانٹس کے نفسیاتی سطح کو بھی کراس کی۔

تاہم دوپہر کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے منافع لینے کو ترجیح دی جسکی وجہ سے مارکیٹ تیزی کے رجحان کو برقرار نہیں رکھ سکی اور کے ایس سی 100 انڈیکس نیچے آئی۔

اس رپورٹ کے فائل کیے جانےکے وقت مارکیٹ 300.79  پوانٹس اضافہ کے ساتھ 39571.91 پوانٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 1556 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 39271 پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں  بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان دیکھاگیا جو کہ کاروبار کے احتتام تک جاری رہا۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی زبردست خریداری کے بعد مارکیٹ 39000 کی نفسیاتی سطح سے پر آگئی تھی۔


متعلقہ خبریں