انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 29 پیسے کا اضافہ

روپیہ تگڑا ہو گیا

فوٹو: فائل


کراچی: انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز میں میں ڈالرروپے کے مقابلہ میں 27 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق 29 پیسے اضافہ کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 132 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہورہاہے۔

گزشتہ روزروپے کے مقابلہ میں انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔  بدھ کے روز کاروبار کےدوران روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 91 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ روز سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ بیل آؤٹ پیکج کے اعلان کے باعث آج پاکستان کی فنانشل مارکیٹ پر بہت مثبت اثر ہوا تھا۔

اس اعلان نے نہ صرف پاکستان کی گرتی کرنسی کی قدر کو سہارا دیا بلکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا۔ گزشتہ روز کی طرح آج بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں