ماہرہ خان کا ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے لیے خاص پیغام

ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی

فوٹو: فائل


پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے عالمی شہرت یافتہ بلاک بسٹر فلم ’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے لیے ٹوئٹر پر محبت کا اظہار کیا ہے۔

آج بولی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے کامیابی کے 23 سال مکمل ہونے پر شاہ رخ نے اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کا ٹوئٹر پر شکریہ ادا کیا جس پر ’رئیس‘ فلم میں بنی ان کی ہیروئن اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ان کے ٹوئٹ پر فلم کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کے حوالے سے لکھتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے 23 سال سے فلم کے سحر میں گرفتار ہیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کچھ عرصہ قبل ماہرہ خان کے مشہور ڈرامے ’ہمسفر‘ میں ان کی اداکاری سے متاثر ہو کر ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر بالی وڈ فلم ’ رئیس‘ میں شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ کو بطور ہیروئن شامل کیا تھا۔

ماہرہ خان کی بالی وڈ میں کیے کام کے باعث ان کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی بہت سراہا گیا تھا اور ماہرہ خان بھارت میں بھی کئی لوگوں کو اپنا پرستار بنانے میں کامیاب ہوئیں تھیں۔


متعلقہ خبریں