ڈوین براوو کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


ویسٹ انڈیز: ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوین براوو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

 35 سالہ کھلاڑی نے اپنا پہلا میچ 2004 میں کھیلا تھا۔ ڈوین براوو نے اپنے کیریئر میں 40 ٹیسٹ میچ، 164 انٹرنیشنل ون ڈے اور 66 انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے۔

ڈوین براوو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ آج تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 سال قبل جولائی 2004 میں انگلینڈ کے لارڈز گراؤنڈ میں کھیلا گیا اُن کا پہلا میچ آج بھی یاد ہے جس میں انہوں نے میرون کپ حاصل کیا تھا۔ میں نے اپنے پورے کریئر میں جوش و جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلی، انہوں نے کہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کے میں نے لمبے عرصے کرکٹ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے اور اب نئی نسل کو آگے آنے کا موقع ملنا چاہے۔

ڈوین براوو نے 2015 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم وہ ایک روزہ اور ٹی ٹوینٹی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے رہے تھے۔

ڈوین براوو نے اپنے کریئر کے ایک روزہ میچوں میں 25.36 کے اوسط سے 2,968 رنز بنائے اور 199 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 40 ٹیسٹ میچوں میں 31.42 کی اوسط سے 2,200 رنز بنانے کے علاوہ 86 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔


متعلقہ خبریں