شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی کیس دوبارہ کھل گیا

شاہد خاقان عباسی کو ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو۔


راولپنڈی: قومی احتساب بیورو(نیب) کی راوپنڈی برانچ نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف دوبارہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے متعلقہ وزارتوں سے ریکارڈ طلبی کے لیے خطوط لکھ دیے ہیں اور اس ضمن میں سابق وزیراعظم کو طلب کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

قبل ازیں نیب کراچی نے 19 دسمبر 2016 کوعلاقائی بورڈ اجلاس میں یہ کیس میرٹ پر بند کردیا تھا تاہم اس بار نیب راولپنڈی نے  دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ن لیگ کے سابق دور حکومت میں اس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔

28 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے ایک شہری کی درخواست پر ایل این جی معاہدے کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا تھا کہ بتایا جائے قطر سے معاہدہ کرتے وقت شفافیت کو مدنظر رکھا گیا کہ نہیں۔

سپریم کورٹ میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مہنگے داموں ایل این جی درآمد کا معاہدہ کیا گیا جس سے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔


متعلقہ خبریں