سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے مواقع ملیں گے، عمران خان


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں جتنی زیادہ سرمایہ کاری ہو گی اتنے روزگار کے مواقع ملیں گے۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اپنے لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے اور اس کے لیے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا پڑیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم چین جا رہے ہیں، جیسے جیسے ہمارا سی پیک کے ذریعے چین سے رشتہ بڑھتا جائے گا ویسے ویسے ملک میں بہتری آتی جائے گی۔ سی پیک پاکستان اور چین میں اچھے تعلقات قائم کرنے کی بنیاد بنے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جو لوگ  نوکریوں کے لیے ملک سے باہر جاتے ہیں وہ سب پاکستان واپس آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کا بہت بڑا مقصد ملک میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر ہے۔ اس کے لیے وہ سرمایہ کاری لے کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لیے پیسے موجود نہیں ان کے لیے یہ ایک بہت فائدہ مند منصوبہ ثابت ہو گا کیونکہ اس میں ہر کوئی قسطوں میں پیسے جمع کرا سکے گا۔


متعلقہ خبریں