پہلا ٹی ٹوئنٹی جیتنا اچھی شروعات ہے، کامران مظفر


کراچی: کرکٹ کے تجزیہ کار کامران مظفر نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پچ نے کوئی خاص کردار ادا نہیں کیا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’گیم پلان‘ میں میزبان فضیلہ صبا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے آتے ہی پرفارم کیا جو کہ اچھی بات ہے۔ پاکستان کے لیے کل کا میچ جیتنا ایک اچھی شروعات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل کا میچ جیتنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگلے کچھ میچ ہارنے کی صورت میں ٹیم کی رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ قومی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی کافی اچھی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی رینکنگ اس وقت 134 پوائنٹس ہے جو کہ معمولی نہیں ہے۔ آئی سی سی کے حساب سے دیکھا جائے تو اتنی رینکنگ معمول سے زیادہ ہے۔

کھلاڑیوں پر لگنے والے الزمات کے حوالے سے کامران مظفر کا کہنا تھا کہ جب تک ثبوت پیش نہ کیا جائے تب تک الزامات سے گریز کرنا چاہیئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے کہا کہ کل کا میچ پاکستان نے بہت اچھی طرح کھیلا۔ آسٹریلیا نے کل کے میچ میں بہت بچگانہ رویہ دکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوچزکھلاڑیوں کو سمجھائیں کہ اچھی شروعات کے بعد کوئی غلط شاٹ کھیل کر خود کو آؤٹ مت کرائیں۔ کامیاب کھلاڑی اچھے آغاز کے بعد غیر ضروری شاٹس لگا کر آؤٹ ہونے سے گریز کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں