سینے کا کینسر: علاج کے لیے نئے رہنما اصول


سیڈنی: آسٹریلیا کی کوئینزلینڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سینے کے کینسر کے علاج کے لیے نئے رہنما اصول تجویز کیے ہیں جنہیں عمل میں لانے سے سینے کے کینسر کے موثر علاج اور مرض سے نجات کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

ان اصولوں کے مطابق ہر مریض کے کیسنر کی شدت کے لحاظ سے اس کے لیے علاج کا طریقہ کار تجویز کیا جائے گا۔ یہ طریقہ علاج خاص طور پر ان مریضوں کے لیے مفید ثابت ہو گا جن کا کینسر شدید قسم کا ہو اور ان کو دایمی علاج کا فایدہ ہیں ہوتا۔

یونیورسٹی کی ترجمان ایمی ریڈ کا کہنا تھا کہ سینے کے کینسر کی شدید قسم ’میٹا پلاسٹک کارسینوما‘ کی تحقیق کے بعد علاج کے لیے یہ اصول بنائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میٹا پلاسٹک کارسینوما‘ بھی سینے کی کینسر کی ان اقسام میں سے ہے جن پر علاج اثرانداز نہیں ہوتا۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینسر میں جتنے اقسام کے خلیے شامل ہوتے ہیں اندازہ لگایا جاتا ہے کہ کینسر کے واپس آنے کا امکان کسقدر ہے۔ جتنے زیادہ اقسام کے خلیے کینسر میں شامل ہوں اس کا علاج اتنا مشکل ہوتا ہے۔

ان نئے رہنما اصولوں کے مطابق پہلے کینسر کو خلیوں کی بنیاد پر درجہ بندی کی جائے گی اور علاج کا انحصار اسی پر ہو گا۔ یہ اصول عالمی ادارہ صحت کے آئندہ آنے والے رہنما اصولوں میں شامل ہوں گے۔

اس تحقیق کو ’جرنل آف پیتھالوجی‘ میں بھی شائع کیا گیا۔


متعلقہ خبریں