توہین رسالتﷺ اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے، یورپی عدالت


پیرس: یورپی انسانی حقوق کی عدالت نے ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین اظہار رائے کی آزادی کے زمرے میں شامل نہیں ہوتی۔

ترکی کے نشریاتی ادارے ’ٹی آر ٹی‘ کے مطابق فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں واقع عدالت نے ایک آسٹریلوی خاتون کے دائر کردہ مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ’’حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز الفاظ اظہار بیان کی آزادی کے زمرے میں نہیں آتے۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق عدالت نے فیصلہ متفقہ طور پرسنایا ہے۔

آسٹریلوی خاتون 2009 میں ایک سیمینار میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی مرتکب ہوئی تھی جس پر اسے 2011 میں ویانا کی ضلعی عدالت کی طرف سے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

آسٹریلوی خاتون نے فیصلے کے بعد یورپی انسانی حقوق کی عدالت میں اپنا مقدمہ پیش کیا تھا۔


متعلقہ خبریں