جمیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالحمید فائرنگ میں جاں بحق

جمیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالحمید فائرنگ میں جاں بحق | urduhumnews.wpengine.com

ٹانک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےجمعیت علماء اسلام(ف) کے رہنما عبدالحمید جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جس میں جمعیت علماء اسلام جنوبی وزیرستان کے رہنما جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور میت کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

لواحقین کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرائی گئی ہے اور کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام(ف) کے رہنما عبدالحمید کےموبائل سے معلومات اکٹھی کی جارہیں جس سے مزید تفتیش میں مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں