پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 150 پوائنٹس کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

جمعہ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ کاروبار کا آغاز ہوتے ہی انڈیکس میں 100 سے زائد پوانٹس کا  اضافہ ہوا۔ تاہم یہ اضافہ لمحاتی ثابت ہوا اور انڈیکس منفی زون میں داخل ہوا۔ اس موقع پر انڈیکس میں 130 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور مارکیٹ کئی بار منفی اور مثبت زون میں گئی ہے۔  اس رپورٹ کے فائل کیے جانے کے وقت مارکیٹ 212.92 کمی کے ساتھ 39418.99 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 360 پوانٹس کے اضافہ کے ساتھ 39631  پوانٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔  جمعرات کو بازار حصص میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 421 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا تھا، اس کے بعد انڈیکس نیچے آیا لیکن جلد ہی مارکیٹ میں تیزی غالب آگئی۔

وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران برادر ملک کی جانب سے پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکج کے اعلان نے پاکستان کی فنانشل مارکیٹ پر بہت ہی مثبت اثر ڈالا ہے۔ بازار حصص میں سرمایہ کاروں نے سعودی بیل آؤٹ پیکج پر بہت مثبت ردعمل دیا۔

جمعرات کے روز کاروبار کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ 787 پوانٹس کے اضافہ کے بعد 40058 کی سطح تک بھی گئی۔  اس دوران مارکیٹ نے 40000 پوانٹس کے نفسیاتی سطح کو بھی کراس کی۔

تاہم دوپہر کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے منافع لینے کو ترجیح دی جسکی وجہ سے مارکیٹ تیزی کے رجحان کو برقرار نہیں رکھ سکی اور کے ایس سی 100 انڈیکس نیچے آئی۔

کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 360 پوانٹس کے اضافہ کے ساتھ 39631  پوانٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں