ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی دھوم سوشل میڈیا پر


لاہور: پاکستانی اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی شادی کی دھوم سوشل میڈیا میں خوب دیکھائی دے رہی ہے۔

ہم ٹی وی کے ڈارامہ ’عشق تماشا‘ میں مِرہا کا کردار ادا کرنے والی ایمن خان کی گزشتہ شب لاہور میں مایوں کی تقریب ہوئی، جس میں اداکارہ کے کچھ قریبی دوستوں سمیت خاندان کے افراد شریک تھے۔

ایمن خان نے اپنی مایوں کی تقریب کے لیے جوڑے اور جیولری کا انتخاب بہت سادہ انداز میں کیا تھا۔ ایمن خان نے سادہ سفید رنگ کا سوٹ زیب تن کر رکھا تھا اور اس پر نارنجی رنگ کی چنوری اُڑھ رکھی تھی جس میں وہ کسی پری کی مانند دیکھائی دے رہیں تھیں۔

جیولری میں ایمن خان نے بڑے جھومکے اور ماتھے پر بندیا (ٹیکہ) لگا رکھا تھا جب کہ گلے میں انہوں نے سادی سے سنہری رنگ کی ہلکی چین پہن رکھی تھی۔

ایمن خان کی مایوں کی تقریب کے لیے دلہن کی جڑواں بہن منال خان نے بھی اپنی ہمیشرہ کے جیسا سفید سوٹ پہن رکھا تھا مگر ان کے جوڑے کے ساتھ دوپٹے کا رنگ پیلا تھا۔

سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سنپ چیٹ میں ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ میں چل رہا ہے۔

ایمن خان کی مایوں کی تقریب کو بڑی خوبصورتی سے دیسی انداز میں سجایا گیا تھا، ایمن خان نے ڈھولکی کی شکل کا بنا ہوا خوبصورت کیک کاٹا اوراپنی جڑاوں بہن اور اپنی سہلیوں کے ہمراہ خوب گانے گائے اور تقریب میں رقص بھی کیا۔


متعلقہ خبریں