دو ن لیگی ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

فوٹو: فائل


لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عبدالقیوم نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او جوہر ٹاون کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

ن لیگی ارکان اسمبلی پر قتل اور انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج ہیں اور عدالت نے پیش نہ ہونے کے سبب وارنٹ جاری کیے۔

لاہورکی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔


متعلقہ خبریں