14 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا جنہوں نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد اغوا اور سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، دہشت گردوں پر پی ٹی ڈی سی ہوٹل مالم جبہ اور تعلیمی اداروں پر حملہ کرنے کا بھی الزام تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد مجموعی طور پر تین شہریوں اور 19 سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔ سزا پانے والوں میں ریحان علی، ارشاد احمد، آفرین، احمد حسین اور باچا رحمٰن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد مجید، محمد عاقل، سیف اللہ، محمد شیر علی، محمد طارق اور علی رحمٰن کی سزائے موت کی بھی توثیق کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں