قومی اسمبلی کا اجلاس، شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

شہبازشریف کی ضمانت، بینچ تبدیل کرانے کیلئے نیب کی درخواست مسترد | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسپیکر اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔

 

پروڈکشن آرڈر 29 اکتوبر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت کیے گے ہیں۔

قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہو تو وہ اُسے اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کو پانچ اکتوبر 2018 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں گرفتار کیا تھا اور وہ تب سے نیب لاہور کی حراست میں زیر تفتیش ہیں۔

نیب نے احتساب عدالت سے پہلے دس اور پھر 14 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا تھا۔

شہباز شریف کو پہلے بھی ایک روزہ اسمبلی کے سیشن کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر پر لاہور سے اسلام آباد لایا گیا تھا اور اسمبلی سیشن کے بعد واپس لاہور لے جایا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں