دنیا کی 350 بہترین جامعات میں پاکستانی یونیورسٹیاں جگہ نہ بنا سکیں

دنیا کی 350 بہترین جامعات میں کوئی پاکستانی شامل نہیں|humnews.pk

اسلام آباد: دنیا بھر کی بہترین جامعات کی درجہ بندی میں پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی پہلے 350 نمبروں میں جگہ نہ بنا سکی۔

جامعات کی درجہ بندی کا اعلان کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2019 کے سالانہ مقابلے میں کیا گیا ہے جس میں پہلی پاکستانی یونیورسٹی 397 نمبر کی پوزیشن حاصل کر سکی۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینرنگ اینڈ ایپلائڈ سائنسز واحد پاکستانی یونیورسٹی ہے جو جاری کی گئی لسٹ میں 397 نمبر کی پوزیشن پر آ کر پاکستانی یونیورسٹیوں میں نمایاں رہی۔

https://urduhumnews.wpengine.com/latest/97294/

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد 417 ویں پوزیشن حاصل کر سکی جبکہ قائداعظم یونیورسٹی کا درجہ ماضی کی بنسبت بہتر ہو کر اس مرتبہ 560 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائینسز (لمز) 750 ویں نمر پر جبکہ کامسیٹس یونیورسٹی لسٹ میں 800 واں نمبر حاصل کر سکی۔

یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) کے درجے میں ماضی کی نسبت کمی آئی جس کے بعد وہ اور پنجاب یونیورسٹی 1000 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔

کیو ایس کی درجہ بندی کے مطابق امریکہ کی ایم آئی ٹی پہلے، سٹینفورڈ دوسرے اور ہارورڈ تیسرے نمبر پر رہی۔

برطانیہ کی آکسفورڈ پانچویں اور کیمرج یونیورسٹی چھٹے درجے پر فائز ہوئی۔

کیو اس جامعات کی درجہ بندی طلبا کی تعداد، تعلیمی اور نصابی شہرت، ریسرچ ورک، اساتذہ کی تعداد اور قابلیت کی بنیاد پر نکالتا ہے۔

دنیا کی تمام جامعات اپنا ڈیٹا ادارے کو جمع کرواتی ہیں جن میں سے دنیا کی 1000 بہترین جامعات کی درجہ بندی ویب سائٹ پر شائع کی جاتی ہے۔

امریکا، برطانیہ، چین، جرمنی، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور نیدرلینڈ کی یونیورسٹیاں پہلے سو نمبروں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔


متعلقہ خبریں