برطانیہ سے بھی سینکڑوں جائیدادوں کی تفصیلات ملی ہیں، شہزاد اکبر


اسلام آباد: وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےاحتساب شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ سے بھی سیکڑوں جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔

انہوں نے اس بات کا انکشاف جمعے کی شب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ غیرقانونی طریقے سے بنائی گئی جائیدادوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حوالگی مقدمات پر پاکستان نے برطانوی حکومت سے مذاکرات کیے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ جلد ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی جانب سے باور کرایا گیا ہے کہ ہماری جتنی شکایتیں زیر التوا ہیں یا آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گی، انہیں ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد معاہدے کی منظوری ملنے کا امکان ہے۔

سابق وزیر خزانہ کی واپسی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ اسحاق ڈارکو واپس لایا جائے، عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں