چینی سفیر یاؤ جنگ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

فوٹو: آئی ایس پی آر


راولپنڈی: گزشتہ روز پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ ِجنگ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کے روز ہوئی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے مابین پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

ملاقات میں چینی سفیر اور سپہ سالار نے خطے پر امن کے متعلق خیالات کا تبادلہ خیال بھی کیا۔

اس سے قبل چینی سفیر یاؤ جِنگ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین دونوں ملکوں کے لیے خوش خبری ثابت ہو سکتا ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے نئی حکومت کے ساتھ مزید معاملات آگے بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے نومبر میں ہونے والے دورہ چین سے یقینا ایک مثبت پہلو سامنے آئے گا۔

واضح رہے کہ ستمبر میں بھی چینی سفیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی جس میں سپہ سالار نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک پاکستان کا معاشی مستقبل ہے اور پاکستان کی جانب سے اس منصوبے کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں