شہباز شریف کے خلاف اثاثوں سے زائد آمدن کا نیا کیس کھل گیا

وزارت داخلہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

فائل فوٹو


لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق شہبازشریف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے ہیں جس کی انکوائری کی جارہی ہے۔ نیب لاہور شہباز شریف کے خلاف انکوائری کررہا ہے۔

قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری سے متعلق خبرحقائق پر مبنی نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ  آف ریونیو(ایف بی آر) نے شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تفصیلات نیب کو فراہم کی ہیں۔  قومی احتساب بیورو کو فراہم کیے گئے ریکارڈ میں 1997 سے 2004 تک کے تمام اکائونٹس کی تفصیل شامل ہے۔

نیب کو 2007 سے 2018 تک کے اکاؤنٹس اور جائیداد کا ریکارڈ بھی فراہم کیا گیا ہے جس میں شہباز شریف کی ظاہر کردہ جائیداد، اکاؤنٹس اور زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔

اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ شہباز شریف سمیت آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اب تک آٹھ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں