کیا آپ کی سگریٹ میں چینی ہے؟

Cigarette

امریکہ میں کیے گئے سروے کے مطابق متعدد سگریٹ پینے والے افراد کویہ معلوم نہیں کہ سیگریٹوں میں بھی چینی موجود ہوتی ہے۔

جرنل نیکوٹین اینڈ ٹوبیکو میں شائع سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ متعدد افراد کو یہ بھی معلوم نہیں کہ چینی والی سگریٹ زیادہ نقصان دہ ہیں کیوں کہ ان میں زہریلا مواد زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے سربراہ اینڈرو سیڈینبرگ کا کہنا ہے کہ معلومات ہی روک تھام کا بہترین ذریعہ ہے پر متعدد افراد لاعلم ہیں، سگریٹ کے مزے میں کڑواہٹ کو کم کرنے کے لیے ان میں قدرتی اور مصنوعی چینی شامل کی جاتی ہے، اس سے نہ صرف سگریٹوں کے زہریلے مواد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ سگریٹ کی لت لگنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ سیڈینبرگ کے سروے میں 4350 افراد شامل تھے۔ ان میں سے صرف پانچ اعشاریہ پانچ فیصد افراد کو معلوم تھا کہ سگریٹ میں چینی ہوتی ہے۔

ان میں سے صرف 3.8 فیصد افراد کو معلوم تھا کہ چینی شامل کرنے سے سگریٹ میں زہریلا مواد بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے بعد ان سائنسدانوں نے یہ پیغام عام کرنے کے لیے جدوجہد شروع کی۔ اس کے ذریعے یہ دیکھا جائے گا کہ اس معلومات کو عام کرنے سے تمباکو نوشی کی روک تھام پر کیا اثر پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں