امریکی انجینیئرز نے کم بجلی پر چلنے والا سستا اے سی ایجاد کر لیا


واشنگٹن: امریکہ کے دو انجینیرز نے نہایت کم بجلی پر کام کرنے والا ائیر کنڈیشنر تیار کرلیا جو عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

جول جرنل میں شائع ہونے والی ریسرچ کے مطابق اے سی کا قد اتنا چھوٹا اور ترتیب ایسی ہے کہ اسے کسی بھی چھت میں لگایا جاسکتا ہے۔

اس تحقیق کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اے سی کا ایک پینل اگر چھت پر لگ جائے تو یہ پورا گھر کو ٹھنڈا کرےگا۔

اس تحقیق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جس طرح زمین دن میں سورج کی تپش کو جذب کر کے ماحول کو ٹھنڈا رکھتی ہے اور جب سورج غروب ہو جاتا ہے تو زمین خود ہی ٹھنڈی ہو جاتی ہے، یہ کم بجلی پر چلنے والا اے سی بھی اسی طرح کام کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں