پاکستان ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز، ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے ملائشیا کو شکست دے دی 


مسقط: پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئن شپ ٹورنامنٹ 2018 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم نے آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں ملائشیا کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پرتین کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

کھیل کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے مخالف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے جاری رکھے۔ مقررہ وقت تک پاکستان اور ملائشیا نے 4،4 گول کر رکھے تھے، جس کا مطلب تھا کہ اب فائنل کھیلنے والی ٹیم کا فیصلہ پینلٹی اسٹروکس پر ہوگا۔

پاکستان کی جانب سے علیم بلال نے 2 جبکہ عرفان جونیئراورابوبکر نےایک، ایک گول اسکور کیا۔

بات  پینلٹی اسٹروکس تک پہنچی تو قومی ٹیم نے یہ مقابلہ 2-3 سے جیت لیا۔

گرین شرٹس نے ایونٹ کے ابتدا میں خراب کارکردگی کے باجود ڈرامائی انداز میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں قومی ٹیم کا سامنا جاپان سے تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والے میچ ایک ایک گول سے برابر رہا اور پاکستان ٹیم نے سات پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس سے قبل 2016 کے ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان نے ملائشیا کو شکست دے کر ہی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں اس کا مقابلہ روائتی حریف بھارت سے ہوا تھا، تاہم اس چیمپئن شپ کے دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ بھارت اور جاپان کے میچ کے بعد ہوگا۔


متعلقہ خبریں