سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، سائلین کا احتجاج


لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج چیف جسٹس مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں جب کہ عدالت کے باہر سائلین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر سائلیں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپنے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میونسپل کیڈر کے اساتذہ نے احتجاج کر رہے ہیں جب کہ ٹیپا کے ڈیلی ویجز ملازمین بھی اپنی مستقلی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں جس پر ان کے مطالبات درج ہیں۔ سائلین میں مردوں کے علاوہ خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

چیف جسٹس پاکستان اتوار کو ہیومن رائٹس سیل کے تحت درخواستوں کی سماعت کریں گے جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بہن کی درخواست پر بھی سماعت ہو گی، طاہرہ بانو نے اپنے بھائی معین شاہ کے جائیداد پر قبضہ کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) ڈاکٹر خاور علی شاہ کے خلاف درخواست پر سماعت ہو گی، فرزانہ بخاری اور رخسانہ بخاری نے اپنے بھائی کے وراثتی جائیداد کا انتقال اپنی بیٹیوں کے نام کرانے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

نجیب اللہ نیازی کی بیوہ ڈاکٹر شہزاد نیازی کی بھکر میں جائیداد پر قبضے کے خلاف بھی درخواست پر سماعت ہو گی جب کہ فرح الیاس رجوانہ کی جہیز کا سامان واپس نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہو گی۔ درخواست گزار فرح الیاس رجوانہ سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی بھتیجی ہیں۔


متعلقہ خبریں