سندھ میں گورنر راج نہیں لگ رہا، شاہ محمود قریشی



ملتان: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگ رہا ہے جب کہ احتساب کا عمل جاری رہنا چاہے۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگنے کی باتیں افواہیں ہیں اور پارٹی کی جانب سے کوئی گورنر راج نہیں لگایا جا رہا ہے جب کہ صوبہ جنوبی پنجاب ایک ضرورت ہے اور اس کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے تاہم ہمیں دو تہائی اکثریت کے لیے اپویشن کا ساتھ چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے جب کہ احتساب کے ادارے کسی حکومت کے تابے نہیں ہیں اور یہ آصف علی زرداری بھی جانتے ہیں حکومت کا کسی پر کوئی زور نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اتحاد بنتے تھے کسی ایجنڈے کے تحت لیکن آج مجھے اے پی سی کا ایجنڈا سمجھ نہیں آ رہا ہے۔ پاکستان کے مسائل 60 دنوں میں تو پیدا نہیں ہوئے ہیں جب کہ عوام بھی جانتی ہے کہ اس ملک میں مسائل کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی بامقصد ہونی شاہیے لیکن مجھے تو یہ اپوزیشن کے اپنے کسی بچاؤ کا پروگرام لگتا ہے۔ فیصلے تو عدالتوں نے ہی کرنے ہیں میں اور آپ فیصلے نہیں کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں