حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات کا آغاز

حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات کا آغاز

لاہور: حضرت داتا گنج بخش کے 975 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دربار پر چادر چڑھا کر تقریبات کا آغاز کیا۔

حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سمیت متعدد سیاسی شخصیات نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جب کہ پانچ سو سے زائد مشائخ، علمائے کرام، شجادہ نشین اور مذہبی اسکالرز مزار پر جاری عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

داتا دربار کے عرس کی تین روزہ تقریبات 28 سے 30 اکتوبر تک جاری رہیں گے جس میں مدینہ منورہ، ترکی، ایران، بنگلہ دیش، عراق، تیونس اور یمن کے معروف اسکالرز بھی شرکت کریں گے جب کہ دربار کی سیکیورٹی کے لیے دو ہزارسے زائد اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

داتا دربار کے اطراف میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تین سو ٹریفک وارڈنز اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جب کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام راستوں کو پر نظر رکھی گئی ہے۔

داتا دربار کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کینٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جب کہ عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں