بھارتی فوج کشمیریوں کے دل و دماغ کو نہیں جیت سکی، ملیحہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر 70 سال سے قابض بھارتی فوج آج تک کشمیریوں کے دل و دماغ کو نہیں جیت سکی ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 70 سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا غیرقانونی قبضہ قائم ہے اور ہم کشمیری عوام کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیری عوام کو اُن کا حق نہیں ملے گا اس وقت تک ہمارے لیے ہر دن یومِ سیاہ ہی ہو گا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں دس دنوں کے دوران کشمیر کے مسئلے کو پانچ مرتبہ اُٹھایا گیا ہے اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا مشن کشمیریوں کی آواز کو پوری دُنیا تک پہچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آزادانہ تحقیق کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں