جنوری 2019 سے ڈیم کی تعمیر شروع ہو جائے گی، چیف جسٹس


لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جنوری 2019 سے ڈیم کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔ ڈیم کے بغیر ہماری زندگی ادھوری ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیار اور محبت سے پاکستان کو آگے لے کر چلیں گے تو یہ ملک تیزی سے ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کرے ہمیں ایسی قیادت ملے جو ملک کو آگے لے کر جائے اور ہم دنیا میں عزت کی نگاہ سی دیکھے جائیں تاہم ملک ہر لحاظ سے ٹیک آف کرنے والا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میرے پاس ایک گروپ آیا جنہوں نے ڈیم فنڈ کے لیے ایک ارب روپے دیے لیکن انہوں نے اپنا نام بتانے سے منع کیا ہے جب کہ داتا دربار کی انتظامیہ نے بھی ڈیم فنڈز کے لیے رقم دی ہے لیکن وہ رقم میں نہیں بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسے ہی کام کرتے رہے تو بہت جلد ترقی کے منازل طے کرلیں گے۔ ڈیم کے لیے لوگ جتنا بھی حصہ ڈال سکتے ہیں وہ ڈالیں کیونکہ ڈیم ہماری ضرورت ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لاہور میں کئی دربار ہیں لیکن حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر جو رونق ہے وہ جہانگیر کے مقبرے پر بھی نہیں ہے اور ان سب بزرگوں کا سب سے بڑا پیغام انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں