افغان طالبان کے ڈپٹی چیف ملا عبدالغنی برادر کی رہائی کی تصدیق


اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان کے ڈپٹی چیف ملا عبدالغنی برادر کو رہا کر دیا ہے۔ ان کی رہائی کو افغانستان میں امن کے لیے ایک امید افزا اور مثبت قدم خیال کیا جا رہا ہے۔

کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان کے ڈپٹی چیف ملا عبدالغنی برادر کی رہائی افغانستان میں امریکی مفاہمتی عمل کو ممکن بنانے کے لیے عمل میں لائی گئی ہے۔

پاکستان نے مُلا عبدالغنی برادر کے ساتھ ملا عبدالصمد ثانی کو بھی رہا کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکومت سے ملا برادر کو رہا کرنے کی درخواست کی تھی اور اب ملا برادر کی رہائی سے افغانستان میں طالبان کو مفاہمتی عمل کا باظابطہ حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔

افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر کو فروری 2010 میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور امریکی سینٹرل انٹیلی جنس اتھارٹی (سی آئی اے) کی مشترکہ کارروائی میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں