ایموجیز کے بعد واٹس ایپ پر اسٹیکرز بھی دستیاب

فائل فوٹو


صارفین کے تجربے کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے واٹس ایپ اب اسٹیکرز بھی متعارف کروا رہا ہے۔

واٹس ایپ کا اپنے ایک بلاگ میں کہنا تھا کہ ایموجیز، سٹیٹس اور جفس کے بعد اسٹیکرز کو متعارف کروایا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ جہاں الفاظ کم پڑھ جائیں وہاں اسٹیکرز کا استعمال کیا جا سکتا ہے اور انسانی جذبات کی اچھی طرح سے عکاسی کی جا سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر متعارف کروائے گئے اسٹیکرز واٹس ایپ کے اپنے ڈیزائنرز نے تیار کیے ہیں، کچھ عرصے بعد دنیا بھر سے ڈیزائنرز اور ڈویلپرز کو اسٹیکرز کی تیاری کے لیے مدعو کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں