’چین، امریکا اچھے تعلقات سب کے مفاد میں ہیں‘

چین و امریکا کے اچھے تعلقات سب کے مفاد میں ہیں|humnews.pk

ہیوسٹن: چینی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کو اچھے تعلقات بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

چینی خبر رساں ایجنسی ژن ہوا کے مطابق چینی قونصل جنرل لی قیانگمن کا کہنا ہے کہ چین و امریکا کے اچھے اور مستحکم تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں بھی ہیں اور عالمی برادری کی امیدوں کا محور بھی ہیں۔

ان تاثرات کا اظہار لی قیانگمن نے امریکا اور چین کے درمیان دوستی سے متعلق امریکا کے شہر ہیوسٹن میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔

آئندہ سال امریکا اور چین کے سفارتی تعلقات کو چار دہائیاں مکمل ہوجائیں گی۔ اس تناظر میں لی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے معمول پر آنے سے چین کے عالمی برادری سے بھی تعلقات ہموار ہوئے اور دوسری جانب چین کی ترقی سے امریکا کو فائدہ ہوا۔

دونوں ممالک کے مابین جاری تجارتی جنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین میں اختلافات ایک قدرتی عمل ہے، اہم نقطہ یہ ہے کہ ان کو حل کیسے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے تعلقات کو پروان چڑھایا جائے جن کی بنیاد باہمی عزت اور امن و امان پر ہو۔


متعلقہ خبریں