لکی مروت سے گورنمنٹ کنٹریکٹر اغوا


لکی مروت سے گورنمنٹ کنٹریکٹر (حکومتی ٹھیکیدار) حبیب اللہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق اغوا کی واردات تھانہ شاہ سلیم کی حدود میں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حبیب اللہ کو عباسیہ خٹک کے قریب کرک سے اغوا کیا گیا۔

مغوی حبیب اللہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کے والد کو پانچ مسلح افراد گاڑی سے اتار کر پہاڑوں میں اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس کو مغوی گورنمنٹ کنٹریکٹر کے بیٹے نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد کے ساتھ گاڑی میں دو دیگر افراد بھی تھے جنہیں اغوا کار گاڑی ہی میں چھوڑ گئے۔

ہم نیوز کے مطابق حبیب اللہ کے بیٹے نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کے والد سے کچھ عرصے سے بھتے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

حبیب اللہ کا تعلق مش مستی خانی لکی مروت سے بتایا جاتا ہے۔

اغوا ہونے والے گورنمنٹ کنٹریکٹر حبیب اللہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ پولیس کو انہوں نے اپنے والد کے اغوا کی بابت بتادیا ہے لیکن تاحال کسی کے خلاف بھی مقدمہ درج نہیں کرایا ہے۔


متعلقہ خبریں