ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی رپبلک ڈے میں شرکت نہیں کریں گے

سانحہ نیوزی لینڈ، امریکی صدر تعصب کا اظہار کرنے سے باز نہیں آئے

فوٹو: فائل


نئی دلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے رپبلک ڈے کی تقریبات میں مہمان خصوصی بننے سے معذرت کر لی ہے۔

بھارت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اپنی مصروفیات کی وجہ سے تقریبات میں شرکت نہیں کر سکتے۔

اگست میں بھارت کی جانب سے صدر ٹرمپ کو ریپبلک ڈے میں ب طور مہمان خصوصی شرکت کرنے کی دعوت دی گئی تو وائٹ ہاوس کی پریس سیکٹری سارہ سینڈرز کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دعوت پر ابھی تک کوئی ختمی فیصلی نہیں کیا گیا۔

ابھی تک امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹرمپ کے نہ آنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا جبکہ بھارت میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ صدر کے آنے یا نہ آنے کی تصدیق وزارت خارجہ کی ہی صوابدید ہے۔

چند امریکی افسران کی جانب سے اشارہ دہا جا رہا ہے کہ جنوری میں صدر ٹرمپ بھارت نہیں جا سکیں گے کیونکہ جنوری میں امریکہ کے اسٹیٹ آف دی یونین کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے بھارت میں اپنے دوسرے دورے کے دوران 2015 میں بھارتی ریپبلک ڈے کی تقریبات میں شرکت کی تھی۔

براک اوبامہ نے اسٹیٹ آف دی یونین کی تقریب کے اسی مہینے منعقد ہونے کے باوجود بھارتی تقریب میں شرکت کی۔

صدر ٹرمپ کے بھارتی تقریب میں شرکت سے انکار کو امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں تناو کا نام دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکہ اور بھارت کی چند عالمی سیاسی موضوعات پر اختلاف ہوا۔ علاوہ ازیں بھارت کے روس سے میزائل خریندنے پر بھی امریکہ نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں