پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 871.58 پوانٹس کا اضافہ

مارکیٹ کھلتے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے دوران زبردست تیزی کا رجحان د یکھا  گیا اور کاروبار کے احتتام پرکے ایس سی 100 انڈیکس 871.58 پوانٹس کے اضافہ کے ساتھ 41428.03 کی سطح پر بند ہوا۔

پیر کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 330 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا۔

پیر کے روز کاروبار کے دوران مارکیٹ نے 41000 کے نفسیاتی سطح کو بھی عبور کیں۔ کاروبار کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں 950 سے زائد پوائنٹس کا بھی اضافہ ہوا۔

تاہم کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 871 پوانٹس اضافہ کے ساتھ  41428.03  کی سطح پر بند ہوئی۔

سعودی بیل آؤٹ پیکچ کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین سے بھی سرمایہ کاروں کو بڑی توقعات ہیں۔ دورہ چین کے دوران پاکستان کے لیے چین کی جانب سے امداد کے حوالے سے خبروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کارو ں کے اعتماد میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور سرمایہ کار پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں متحرک ہوگئے ہیں۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کے دن بازار حصص میں 924 پوانٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ مارکیٹ 924 پوانٹس اضافہ کے ساتھ 40556 پوانٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

گزشتہ جمعرات کواسٹاک مارکیٹ 360 پوانٹس کے اضافہ کے ساتھ 39631  پوانٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔  جمعرات کو بازار حصص میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 421 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا تھا، اس کے بعد انڈیکس نیچے آیا لیکن جلد ہی مارکیٹ میں تیزی غالب آگئی۔

 


متعلقہ خبریں