پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

اپوزیشن دباؤ میں لاکر این آرو چاہتی ہے، وزیراعظم | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حزب اختلاف کا سیاسی میدان اور قومی اسمبلی کے ایوان میں مقابلہ کرنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کےاجلاس کے حوالے سے حکمت عملے طے کی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں حزب اختلاف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

صدر مملکت ڈاکر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے طلب کر رکھا ہے جب کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر قومی اسمبلی کو ملک کی معاشی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں