انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا

فائل فوٹو


کراچی: انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں پیرکے روز کاروبار کے آغاز میں میں ڈالرروپے کے مقابلہ میں 25  پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق 25  پیسے اضافہ کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 132 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روزانٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 132 روپے 55 پیسے رہی تھی جبکہ جمعرات کے روز روپے کے مقابلہ میں ڈالر 25  پیسے اضافہ کے بعد 132 روپے 30 پیسے  رہی تھی ۔

گزشتہ ہفتے بدھ  کو روپے کے مقابلہ میں انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔  بدھ کے روز کاروبار کےدوران روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 91 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں