ساحل سمندر کی صفائی کیلئے پاک بحریہ کا آپریشن جاری

ساحل سمندر کی صفائی کیلئے پاک بحریہ اور دیگر اداروں کا آپریشن جاری | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاک بحریہ اور دیگر اداروں کے تعاون سے کراچی میں  فیکٹری سے نکل  کر ساحلی پٹی  پر پھیلنے والے تارکول کی صفائی کا عمل جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مبارک ولیج کے ساحل پر تیل کے رساؤ سے پیدا ہونے والی آلودگی کو صاف کرنے کے لئے پاک بحریہ کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور دیگر اداروں کے تعاون سے آپریشن جاری ہے۔

صفائی کے اس آپریشن میں  پاک بحریہ کے سو سے زائد جوان دیگر اداروں کے ساتھ مل کر حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ساحل پر چٹانوں کی صفائی کا عمل تاحال جاری ہے اور ساحل کی مکمل صفائی تک پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیوریٹی ایجنسی کا مشترکہ آپریشن جاری رہے گا۔

پاک بحریہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے بحری فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

پاکستان نیوی کی ٹیم کا کہنا ہے ستر فیصد تارکول صاف کردیا ہے آپریشن  جلد مکمل کرلیا جائےگا۔

کراچی کے قریب سمندر میں پھیلے تیل کی صفائی کا کام کئی روز سے جاری ہے۔ چرنا آئی لینڈ سے پھیلنے والا تیل مبارک ویلج سے گوادر تک پھیل چکا ہے جس سے آبی حیات کی زندگی اور افزائش داؤ پر لگ گئی ہے۔

ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ اس سمندری آلودگی سے ان کا روزگار سخت متاثر ہورہا ہے اور وہ گزشتہ تین دن سے شکار کے لیے سمندر میں نہیں جاسکے ہیں۔

انوائرومنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) بلوچستان نے بائیکوکمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسکورنگ پوائنٹ سسرنگ سے پائپ لائن تک آپریشنز معطل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ایجنسی کے مطابق  کام جاری رہنے سے آبی حیات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں