شریف برادران کی ملاقات کل قومی اسمبلی میں متوقع

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کے درمیان ملاقات کل دوپہر 12 بجے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں ہوگی جس کے دوران نواز شریف شہباز شریف اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

یاد رہے کہ میاں شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں ہیں۔

قائد حزب اختلاف ہونے کے باعث آج 29 اکتوبر کو شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

گزشتہ روز میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیر اعظم نے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ میاں شہباز شریف سے ملاقات اور مشاورت کے بعد تک کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں