ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک بھر میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سردی پڑنے کے علاوہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی صبح  درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آسمان پر ہلکے بادلوں کے ساتھ سرد ہوائیں بھی چل رہی تھیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مجوعی طور پر مطلع صاف رہے گا۔ منگل کے روز بلوچستان کا گرم ترین مقام لسبیلہ  رہے گا جہاں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

سبی، بولان اور آوران کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 34، 31 اور 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں ہلکے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے تاہم مجموعی طور پر مطلع صاف ہی رہے گا۔

ضلع  رحیم یار خان گرم ترین مقام رہے گا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا اندیشہ ہے۔

راولپنڈی، بھکر اور بہاولنگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 35،30 اور35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان، کرک اور کوہاٹ گرم ترین مقامات رہیں گے جہاں زیادہ سے زیادہ رجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کا موسم آئندہ دو روز تک خشک رہے گا۔ کراچی میں دھند سے صبح کے وقت حد نگاہ متاثر رہی۔ منگل کے روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سکھر37 اور حیدر آباد کا 39 سینٹی ڈگری گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم اسکردو میں درجہ حرارت منفی 03 اور زیارت میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں