پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 155 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 2 ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) ہنڈریڈ انڈیکس میں منگل کے روز 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک موقع پر ایڈیکس 41792 تک گیا تاہم اس کا اختتام 41609 پر ہوا۔

اس طرح گزشتہ روز کے مقابلے میں انڈیکس میں 0.37 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

 

 

پیر کے روز بھی کاروبار کے آغاز میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 871 پوانٹس اضافہ کے ساتھ  41428.03  کی سطح پر بند ہوئی۔

سعودی عرب سے بیل آؤٹ پیکچ ملنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مثبت رحجان دیکھنے کو مل رہا ہے اور چین کی جانب سے امدادی اعلان کے بعد بھی سرمایا کار پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں متحرک ہو گئے ہیں۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کے دن بازار حصص میں 924 پوانٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ مارکیٹ 924 پوانٹس اضافہ کے ساتھ 40556 پوانٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

گزشتہ جمعرات کواسٹاک مارکیٹ 360 پوانٹس کے اضافہ کے ساتھ 39631  پوانٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔  جمعرات کو بازار حصص میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 421 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا تھا، اس کے بعد انڈیکس نیچے آیا لیکن جلد ہی مارکیٹ میں تیزی غالب آگئی۔


متعلقہ خبریں