پاکستان سے باہمی تعلقات میں مزید بہتری کی امید ہے، ترک صدر

ترکی کے صدر کی پاکستانی قیادت اور عوام کو عید کی مبارکباد

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت سے باہمی تعلقات میں مزید بہتری کی امید ہے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے استنبول کے دورے کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر کی دعوت پر استنبول کے گرینڈ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے افتتاح کے لیے ترکی کے دورے پر ہیں۔

ترک صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

صدر مملکت نے ملاقات کے دوران کو دو طرفہ آزادانہ تجارتی معاہدے کو جلد طے کرنے اور دو طرفہ تجارت میں اضافے پر زور دیا اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی ترک سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے امید ظاہر کی ترک سرمایہ کار پاکستان میں مختلف سرمایہ کاری کے مواقع سے مزید استفادہ  حاصل کریں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ترک ہم منصب کی جانب سے پرجوش خیرمقدم اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور ترک صدر کو پاکستان کی دعوت بھی دی۔  ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے 95 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر دورہ کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں ترکی کے صدر کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں