‘‘دن کو اکڑتے ہیں، رات کو اپوزیشن کے پاؤں پکڑتے ہیں’’



اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ دور کے وزرا آمریت کے دور کے وزرا ہیں جنہیں پارلیمانی اقدار کا کوئی اندازہ نہیں، یہ دن کو اکڑتے ہیں اور رات کو اپوزیشن کے پاؤں پکڑتے ہیں۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے سے بات چیت کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی وفد جب مولانا فضل الرحمن کو منانے گیا تو مولانا نے کہا تھا کہ’’نہ رو نہ رو‘‘ اور فواد چوہدری نے اسے اپنا بیان بنا لیا۔

انہوں نے کہا جو راتوں کو اپوزیشن کے سامنے روتے ہیں وہ عوام کے سامنے بتایا جائے، وزیراطلاعات خود این آر او کے خالق کے ترجمان رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ این آر او مانگنے والوں کا نام بتایا جائے، اگر حکومتی وزرا کے پاس کوئی اخلاقی جواز ہے تو جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ذاتی ملازمین نہ سمجھا جائے، سلام ہے ان ملازمین کو جو اپنی ڈیوٹی کررہے ہیں اور ان کے ذاتی حکم نہ مان کر استعفے دے رہے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ ڈی پی او پاکپتن، آئی جی پنجاب، آئی اسلام آباد یا درانی صاحب کا مسئلہ ہو تمام آرڈرز گوگل پر جاری کیے جاتے ہیں کیوں کہ وزیراطلاعات سے جو پوچھو وہ کہتے ہیں گوگل پر دیکھ لیں۔


متعلقہ خبریں