موحولیاتی آلودگی سے بچوں کی صحت متاثر ہورہی ہے، ڈبلیو ایچ او

کورونا: ریمڈیسیور اور ہائیڈراکسی کلوروکوئن کے متعلق عالمی ادارہ صحت کا دعویٰ

فوٹو: فائل


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تحقیق کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے بڑھ جانے سے بچوں کی صحت اور نشونما متاثر ہورہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کئی بچے فوت بھی ہو جاتے ہیں اور اس کی روک تھام کے لیے اقدامات اور پالیسی کی تجویز دی۔

ادارے کی ایک رپورٹ میں یہ سامنے آیا کہ 2016 میں چھ لاکھ بچوں کی اموات سانس کی بیماریوں کی وجہ سے ہوئی، ان اموات کی وجہ ماحولیاتی آلودگی۔

اس رپورٹ میں ماحولیاتی آلودگی سے بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کی وجہ ان کا زیادہ تیزی سے سانس لینا بتایا گیا۔

اس کے علاوہ حاملہ خواتین بھی بہت بری طرح ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے پیدائش کے بعد بچوں میں اس کے اثرات رہ جاتے ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے بچوں کی ذہنی افزائش متاثر ہوتی ہے اور وہ دمہ اور کینسر جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

اس مسئلے کے حل کے لیے عالمی ادارہ صحت نے محکمہ صحت کو اس حوالے سے پالیسی تشکیل دینے کی تجویز دی۔

اس کے علاوہ ادارے کی ماحولیاتی صفائی کے معیار تک پہنچنے اور اس کے فروغ کے لیے فاسل فیولز کے بجائے ماحول دوست ایندھن استعمال کرنے پر زور دیا۔


متعلقہ خبریں