بلاول بھٹو کی چارسدہ میں صحافیوں کے قتل کی مذمت

ہائی کورٹ کا فیصلہ شریف فیملی کیلئے ریلیف ہے، بلاول | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے چارسدہ میں صحافی احسان اللہ شیرپاؤ و دیگر تین افراد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں صحافیوں میں عدم تحفظ کا احساس روز بروز بڑھ رہا ہے، ایک طرف عدم تحفظ اوردوسری طرف صحافی برادری سنرشپ کے خلاف سڑکوں پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ہمارے ملک میں صحافی برادری بلامعاوضہ کام کرنے پر مجبور ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے احسان اللہ شیرپاؤ و دیگر کے قاتلوں کو فل فور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور احسان اللہ شیرپاؤ و دیگر قتل کیے گئے صحافیوں کے لواحقین کے لیے فل فور معاوضے کا اعلان کیا جائے۔


متعلقہ خبریں